کوئٹہ( (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے 5 فروری یوم کشمیر کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور ان کی ازادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اس دن کو ہم صرف ان کے ساتھ یکجہتی کے دن کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی ان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے اوراسی تناظر میں ہمیشہ 5 فروری کو پورے ملک میں یوم کشمیر کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا پے۔پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ نہیں، بلکہ یہ انسانی حقوق کا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے باوجود، کشمیری عوام کو اب تک اپنے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید بڑھا دیا ہے، اور وہاں کے عوام پر ظلم و تشدد کے نئے باب لکھے جا رہے ہیں۔ انکی جُداگانہ حثیت کو ختم اور ہندو مذہبی رجعت پسندی کو فروغ دینے سمیت ہندوؤں کو آباد کر کے مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف عالمی سطح پر اواز بلند کی جائے گی نسیم الرحمان خان نے کہا کہ ہمہں بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہونے کی بناء پر ہمیں نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اس اہم ایشیو پر اپنا کشمیری بھائیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ وہ بھی ہماری طرح ایک آزاد شہری کی طرح اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے ` نسیم الرحمان خان ملاخیل

ٹیگز:
نسیم الرحمان
