ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ژوب پولیس لائن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو پولیس لائن ژوب میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار محمد یارمندوخیل ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزیدکارروائی شروع کردی۔
ژوب ٗ پولیس والے آپس میں لڑ پڑے ٗ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا

ٹیگز:
ژوب
