اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نے تاجکستان میں 3 چینی باشندوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس واقعے میں مسلح ڈرون کے استعمال نے ’افغانستان سے درپیش خطرے کی سنگینی اور اس کے پس پردہ عناصر کی ڈھٹائی‘ کو واضح کر دیا ہے۔تاجک حکام نے جمعرات کو بتایا کہ تاجکستان میں ایک چینی کمپنی کے 3 کارکن افغانستان کی سرحد کے قریب ہونے والے ایک حملے میں مارے گئے، وزارتِ خارجہ کے مطابق، ملک کے جنوبی حصے میں چینی کمپنی کے کارکنوں پر ڈرون اور آتشیں اسلحے سے حملہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے ’ آتشیں اسلحے اور دستی بم سے لیس ڈرون کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں چینی شہریت رکھنے والے 3 ملازمین جاں بحق ہوئے‘، دوشنبے عام طور پر ایسے واقعات پر سرکاری طور پر تبصرہ نہیں کرتا اور اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔بعد ازاں، پاکستان کے دفترِ خارجہ نے جمعہ کی صبح جاری بیان میں اس ’بزدلانہ دہشت گرد حملے‘ میں چین اور تاجکستان کے شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی تاجکستان میں چینی باشندوں پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ٹیگز:
پاکستان
