اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ای اسکوٹر پر سوار لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ اسلام آباد میں ایران ایونیو پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار گاڑی نے الیکٹریکل اسکوٹی کو ٹکر ماری۔اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔ گاڑی کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایک زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق دوسری زخمی ہونے والی بچی کو بھی چوٹیں آئیں ہیں تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسلام آباد میں تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے۱شخص جاں بحق

ٹیگز:
اسلام آباد
