کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ کی زیر صدارت سولر ٹیوب ویلز کے ٹرانسفارمرز کی کیسکو کو حوالگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبد الرحمن بازئی، حاجی عزیز سرپرہ، سید صدیق اللہ آغا، کیسکو چیف، سرکل کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران زمیندار ایکشن کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ جس طرح پہلے بھی سولر رقوم وصول کرنے کے بعد ایک ٹرانسفارمر اور ایک کھمبہ کیسکو کے حوالے کیے گئے تھے، اب بھی اسی عزم کو دہرایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کمیٹی نے اپنے تمام اضلاع کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ جہاں اب تک ٹرانسفارمرز کیسکو کو نہیں دیے گئے ہیں وہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں انہیں حوالے کریں۔کمیٹی نے واضح کیا کہ اگر کوئی شخص بجلی کا ٹرانسفارمر دینے سے انکاری ہوگا تو اسے قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایکشن کمیٹی کسی صورت اس کی مدد نہیں کر سکے گی۔ رہنماں نے کہا کہ کمیٹی نے بڑے پلیٹ فارم پر وعدہ کیا ہے کہ سولر کی رقم وصول کرنے کے بعد ایک ٹرانسفارمر اور ایک کھمبہ کیسکو کو دیا جائے گا، اس لیے تمام زمینداران اس وعدے کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ کسی خفت یا مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
ٹرانسفارمرز اور کھمبے کیسکو کے حوالے کرنا سب زمینداروں کی ذمہ داری ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

ٹیگز:
زمیندار
