کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پاک فوج کا تربیتی ہیلی کاپٹر گرنے کے المناک واقعے پر مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں پاک فوج کے دو میجرز سمیت دیگر جوانوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب ملک شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے اور افواج پاکستان ہر محاذ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں، اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی، اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا.
گلگت بلتستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوس

ٹیگز:
گلگت
