افغانستان ہم بلوچوں کا بھی وطن ہے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:کوئٹہ نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ افغانستان ہم بلوچوں کا بھی وطن ہے، ہر زی شعور شخص چاہے گا کہ اس کے وطن میں امن آسودگی اور ترقی ہو، افغان عوام اپنی سرزمین پر بیرونی مداخلت کی ہر گز اجازت نہ دیں، اپنی درخشندہ روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنے مسائل آپس میں مل بیٹھ کر گفت و شنید سے حل کریں