جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے،نوابزادہ شاہ زین بگٹی
سبی: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدرو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے سابق روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھرکی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلانے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان بھر کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کر درست کرکے حلقہ انتخاب کو مثالی بنائیں گے بے روزگار ی کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا رول پلے کریں گے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز سے حصہ لے کر عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر خان بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما روف بابر، چوہدری نوید احمد، ندیم کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد موجود تھے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدرو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا عوام نے جمہوری وطن پارٹی پر جو اعتماد کا اظہار کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے جس طرح عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کی پرچی جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کی اسی جوش جذبے کے ساتھ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی اپنے ووٹ کی پرچی جمہوری وطن پارٹی کے لئے استعمال کریں گے ہم وعدے نہیں کریں گے بلکہ عملی خدمت کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت پینے کے صا ف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں طلباء طالبات کو درپیش مسائل حل کریں گے جو طالب علم اسلام آباد کراچی لاہور کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے اس کے تعلیمی اخراجات ادا کریں گے تاکہ طلباء وطالبات اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے ہر بچہ کو تعلیم یافتہ بناکر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں اپنا رول پلے کرے گی جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو فعال بنائیں اور عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کو اجاگر کریں۔