قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے نواحی علاقے حسن لالو زاوہ میں ہفتے کی شام فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے نتیجے میں محمد یوسف ولد صالح محمد جتک سکنہ گزگ قلات کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔واقعے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ علاقے میں کشیدگی کی فضا قائم ہے۔دوسری جانب قلات کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مرجان کے علاقے میں السیف کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت بسم اللہ ولد عبدالکریم اور ابوبکر ولد محمد انور قوم بڑیچ سکنہ کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر پرنس عبدالکریم خان اسپتال قلات منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کے بعد کوچ موقع سے فرار ہو گئی، تاہم لیویز کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی ریج چوکی کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوچ کو تحویل میں لے لیا۔ مزید کارروائی قلات لیویز فورس کر رہی ہے۔
قلات ،فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی

