کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام :ف: کے مرکزی رہنماحافظ حمد اللہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کی جانب سے اس حوالے سے مقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے، ہم کسی بھی عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ “مولانا فضل الرحمان کا مقف بالکل واضح ہے، وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہم عدم اعتماد کی سیاست میں شامل نہیں ہوں گے۔” انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ جے یو آئی کی پوزیشن بالکل مختلف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پارلیمان میں 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، تاہم ابھی تک ترمیم کا کوئی باضابطہ مسودہ سامنے نہیں آیا۔ “جب 27ویں ترمیم کا باضابطہ متن سامنے آئے گا تو ہم دیکھیں گے کہ اس کے مقاصد کیا ہیں اور پھر اپنی رائے دیں گے۔”حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں آئینی و پارلیمانی اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور ہر فیصلے میں ملک کے استحکام اور جمہوری اقدار کو مقدم سمجھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جے یو آئی سیاسی معاملات میں سنجیدگی اور اصولی مقف کی حامل جماعت ہے اور محض سیاسی مفادات کے لیے کسی غیر سنجیدہ عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
جے یو آئی کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد میں کوئی دلچسپی نہیں، حافظ حمد اللہ

