کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ و دیگر کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے جامعات مالی بحران کا شکار ہے آئے روز اساتذہ سڑکوں پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج ہیں ہے۔جو کہ تعلیم و استاد جیسے مقدس پیشے کے ساتھ ناانصافی ہے۔بیان میں کہاگیا کہ حکومت کی عدم دلچسپی سے جامعہ بلوچستان مالی مشکلات کا شکار ہے جو حکمرانوں کی تعلیم کے حوالے سے ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی ناقص بصیرت نے جامعہ بلوچستان میں زاہد ملازمین کی تعیناتیوں سنگین بد انتظامی و بدعنوانی نے مسائل کا آم جگا بنا دیا ہے۔جس سے جدید و معیاری تعلیم کے حصول میں دقت ہورہی ہے۔۔بیان میں کہاگیا کہ ماہ رمضان میں جامعہ بلوچستان کے پروفیسرز و ملازمین تنخواہوں کی بندش سے مشکلات کا شکار ہے۔سفید پوش طبقہ نان شبینہ کے لیے پریشان ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی صوبے کے تمام اداروں کو عوام کی ملکیت قرار دیتی ہے خصوصاً تعلیم و صحت کے شعبوں میں کوتائی عوام اور بلوچستان کے ساتھ نانصافی ہوگی جو کہ قابل قبول نہیں۔عید سے قبل اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
حکومت کی عدم دلچسپی سے جامعہ بلوچستان مالی مشکلات کا شکار ہے،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
