منگچر (ڈیلی گرین گوادر) لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے پینزئی ڈیم کوہک کراس کے قریب سڑک کنارے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ نعشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
پینزئی ڈیم کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد

