ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص مبارک علی جمالی کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے نعش ضروری کارورائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی ٗمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
