لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے،ہمارے جوانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا کہ پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یوم تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت، اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں حکمت سے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گراکر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا کہ پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں، پاکستان کی قیادت مخلص، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کے یومِ تشکرمنانے کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔

