پشاور(ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب زور دار دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔
ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا پولیس موبائل گاڑی کے قریب ہوا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقوعہ کو سیل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

