پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں معمولی تکرار پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر کوقتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور سے پچاس کلومیٹر دور سیدان کے مقام پر شریف نا می شخص نے معمولی تکرار پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنے سسر مراد بخش کو قتل کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لیویز کے مطابق ملزم نشہ کا عادی ہے جو موقع سے فرار ہو گیا ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پنجگور،معمولی تکرار پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر کوقتل کردیا

ٹیگز:
پنجگور
