حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے حکومت کو ناجائز و ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ایک سیاسی سفر ہے اور سفر میں سواریاں اترتی و چڑھتی ہیں۔امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو دوست غلطی کر کے گاڑی سے اترے ہیں انہیں نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ اپنے ہی اپوزیشن کے ساتھیوں پر تنقید کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا کہ جو دوست ہم سے الگ ہوئے وہ ہمارا ہدف نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف حکومت ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تحمل کے ساتھ حالات کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور کراچی میں جلسے ہوں گے اور عوام میدان میں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے