حب ، میاں بیوی کو قتل کرنےوالا ملزم گرفتار
لسبیلہ :حب سٹی اور ساکران پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن گزشتہ روز میاں بیوی کو قتل کرنے والا ایک ملزم گرفتارایک اور کاروائی میں مطلوب ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار ایک چوری کی موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو اور ایس ایچ او ساکران محمد جان ساسولی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرکے گزشتہ روز بھٹ آباد چڑھائی میں میاں بیوی کو قتل میں ملوث ایک ملزم اسماعیل ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کرلیے دیگر ملزمان کے گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ایک اور کاروائی میں چوری کی موٹر سائیکل اورایک عدد ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیا کاروائی میں امان ولد نواب خارانی گوٹھ بابر علی ولد احمد علی سکنہ خارانی گوٹھ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے گرفتار ملزم بابر علی ولد احمد علی ساکران پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب ہے۔