کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، برآمد شدہ اسلحے میں 9 عدد ایس ایم جیز اور 5 پسٹل شامل ہیں۔مزید تفتیش پر مکان سے بڑی مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، جس میں ایس ایم جیز کے 107 اور پسٹل کے 69 کارتوس شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے اس کارروائی کو تخریب کاری کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کے طور پر سراہا ہے۔سیکورٹی ذرائع نے اس آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی بڑی مقدار کی برآمدگی نے شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ اس کارروائی کے دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پشین میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ٹیگز:
پشین
