کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر جج جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ منگل کو عدالت عالیہ بلوچستان میں قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا،قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ بلوچستان کے معزز ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔
جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھایا

ٹیگز:
جسٹس محمد اعجاز سواتی
