کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑنے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبہ جات اور سروسز کی فعالیت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ٹریژری کئیر ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ایک سیٹ فارمیٹ مرتب کیا گیا ہے اور ان کی کارکردگی کی بہتری کے لئے انہیں اہداف دئیے گئے ہیں اور مستقل بنیادوں پر اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول ہسپتال میں طبی خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن، ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ خان موسی خیل، پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ، سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر سید خالد شاہ، پروفیسر جہانزیب خان ناصر، سربراہ شعبہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر شعیب قریشی، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ زرکون، سربراہ شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر اشرف اچکزئی، سربراہ شعبہ امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر مبین، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ریاض، سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر عظمی سہیل، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس، پروفیسر ڈاکٹر مریم شعیب، پروفیسر ڈاکٹر روحانہ سلام، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ عنایت، سربراہ شعبہ امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر جلال اچکزئی، سربراہ شعبہ امراض گردہ پروفیسر ڈاکٹر محکم الدین، سربراہ شعبہ جلد پروفیسر ڈاکٹر سارہ عنایت، سربراہ شعبہ انستھزیا پروفیسر ڈاکٹر یوسف کبزئی، سربراہ شعبہ نیورالوجی پروفیسر ڈاکٹر نور احمد کھوسو، سربراہ شعبہ برن پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد کاکڑ، سربراہ شعبہ پیڈز سرجری پروفیسر ڈاکٹر محی الدین، سربراہ شعبہ امراض نیورو سرجری پروفیسر ڈاکٹر نور احمد مغیری، سربراہ شعبہ امراض ناک، کان و گلہ پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق، سربراہ شعبہ امراض میگزوفیشل پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ اپال، سربراہ شعبہ امراض پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر اسحاق، یورالوجسٹ ڈاکٹر اسد، سربراہ شعبہ حادثات ڈاکٹر جاوید افضل، آر ایم او ڈینٹل ڈاکٹر حفیظ سیال، ڈاکٹر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمر، آر ایم او ڈاکٹر شاہ بینگو اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرسسٹم کو ایک روڈ میپ کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ٹریژری کئیر ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ایک سیٹ فارمیٹ مرتب کیا گیا ہے اور ان کی کارکردگی کی بہتری کے لئے انہیں اہداف دئیے گئے ہیں اور مستقل بنیادوں پر اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جارہاہے جن کا فائدہ براہ راست غریب اور عام آدمی کو ہوگا اس لئے ضروری ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرکے مزید بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے اس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہیں صوبائی دارلحکومت کے اس مرکزی ہسپتال میں عوام کو سروس ڈلیوری 24/7 بہتر بنانے کے ضمن میں درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں کسی بھی طبی سروس کا مختصر تعطل بھی نہایت پریشانی کا باعث ہوتا ہے کیونکہ یہ شہر کے وسط میں سب سے بڑی سرکاری علاج گاہ ہے اور ہر فرد کی دسترس میں ہے، علاقائی مراکز صحت و دیہی ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرکے ٹریژری کئیر ہسپتالوں پر غیر معمولی دباو کو کم کیا جاسکتا ہے اس طرح ان بڑے ہسپتالوں میں اسپیشلائزیشن سروسز کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبہ جات اور سروسز کی فعالیت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مستقبل میں سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے باقاعدگی سے میٹنگ کا انعقاد کیا جاے گا تاکہ ہسپتال میں سروس ڈیلیوری، مالیاتی مسائل، افرادی قوت اور لاجسٹک کے مسائل فوری طور پر حل کیے جاسکے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اجلاس کے تمام شرکا کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری کے لئے اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور مشاورتی نشست کے تسلسل کے ساتھ انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبہ جات اور سروسز کی فعالیت کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،بخت محمد کاکڑ

ٹیگز:
بخت محمد کاکڑ
