اسلام آباد،بی این پی کے گرفتار رہنماء انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،پانچ دن کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے گرفتار رہنماء سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اور سردار اختر مینگل کے پی اے شفی محمد گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کر لیئے گئے تھے جنہیں جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں گرفتار رہنماؤں کو پانچ روز کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔یاد رہے مذکورہ ایف آئی آر میں پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی نامزد ہیں جن پر سینیٹ اسٹاف کو زدوکوب کرنے کے الزامات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے