مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں نامعلوم افراد موٹروے کے دفتر پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے گنج کے قریب نامعلوم افراد نے موٹروے کے دفتر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
مستونگ،نامعلوم افراد موٹروے کے دفتر پر بم پرپھینک کر فرار

ٹیگز:
مستونگ
