رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری،چیئرمین پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے چیئرمین کا نام شامل نہیں ہے۔

نئی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹر پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے گئے ہیں۔اس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔

تاہم نئی اپ ڈیٹڈ فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن) اپ ڈیٹ کر دیا۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا نام بطور پارٹی سربراہ اور محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے