کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا اہم دور ہ کریں۔ حکو متی ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔دوری کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم بلوچستان کے 29ہزار زائد زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ گزشتہ 10سال سے زیر التواء ہے زمینداروں کے حالیہ احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس مسئلے کو نہ صرف وفاق کے ساتھ اٹھایا بلکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بھی عملدآمد کروایا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران وزیراعظم کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کے مسئلے پر تین ویڈیو لنک اجلاس بھی کئے گئے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بلوچستان حکومت، زمینداروں اور وفاق تینوں شرکت داروں میں ہم آہنگی اور اتفاق پا یا گیا ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا اہم دورہ کرینگے

ٹیگز:
وزیراعظم
