نوشکی(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ سیشن جج نوشکی جناب محمد ہوسف کاکڑ نے قتل کا جرم ثابت ہونے ہونے پر ملزم اعجاز احمد کو 15سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے مقتولہ کے ورثا کومعاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا معاوضہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ سزا بھگتنا ہوگا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اعجاز احمد نے اپنے گھر کلی جمال آباد نوشکی میں اپنی بیوی مسماۃ (ب)کو قتل کیا تھا۔علاوہ ازین اسپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نوشکی نے منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم احسان اللہ کو 11سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی، عدام عدائیگی جرمانہ پر ملزم کو چھ ماہ مزید قید بھگتنا ہوگا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم احسان اللہ سے 4کلو گرام چرس برآمد ہواتھا اور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے عدالت میں چالان پیش کیا تھا استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبداللہ کاکڑ نے کی۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج نوشکی نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنا دی

ٹیگز:
ڈسٹرکٹ سیشن جج نوشکی
