رواں برس پاکستان میں بےروزگاری مزید بڑھے گی، رپورٹ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران پاکستان میں بےروزگاری مزید بڑھے گی آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوَٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس کے دوران ملک میں بےروزگاری کی شرح ساڑھے چار فیصد تھی۔ جو پانچ فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہےرپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو گی۔ گزشتہ برس کے دس فیصد کے مقابلے میں، مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد تک جانے کا امکان ہے۔2022 کے دوران مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہےآئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد تک رہے گی۔ دوہزار بائیس میں ترقی کی شرح چار فیصد تک پہنچے گی۔ گزشتہ برس جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ چار رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے