ایسٹر کا تہوار معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اظہار ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایسٹر میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ اتوار کو وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کا تہوار معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اظہار ہے قیام پاکستان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے، آئین پاکستان نے تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کیا ہے، بلوچستان میں بھی صوبائی حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے دن ایک بار پھر سے ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے