کوئٹہ،سرہ خلہ ڈیم میں ڈوب کرباپ،بیٹا،بیٹی سمیت جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون آباد کے قریب سرہ خلہ ڈیم میں پندرہ سالہ محمد عالم ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے نو احی علاقے زرغون آباد کے قریب سرہ خلہ ڈیم قریب باپ، بیٹا اور بیٹی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ 14 سالہ بہن رحیمہ بی بی اور ان کے والد 38 سالہ محمد حسن اسے بچانے کے لیے ڈیم میں اترے تو وہ دونوں بھی ڈوب گئے۔ اس طرح تینوں کی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نعشوں کو ڈیم سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ تینوں مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔