نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکرٹریٹ میں نئے تعمیر ہونے والے کیبنٹ ہال کے مختلف حصوں کا معائنہ اور بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں نئے تعمیر ہونے والے کیبنٹ ہال کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی اور متعلقہ حکام نے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کو نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ اور کیبنٹ ہال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ سی ایم سیکرٹریٹ صوبے کا اہم انتظامی دفتر ہے جس میں نئی تعمیرات کا اضافہ انتظامی امور کی انجام دہی میں معاون ثابت ہوگا اس موقع پر نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نیو کیبنٹ ہال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے