نوکنڈی، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ایک بچی زخمی

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کلی برہان آباد میں آوارہ کتوں نے ایک بچی پر حملہ کرکے زخمی کردی جسے فوری آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوکنڈی میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کیا جائے اس وقت نوکنڈی کے مختلف کلیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے