بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 21فروری سے شروع ہو ں گے، اعجاز بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو ں گے، امتحانات میں صوبے بھر سے ایک لاکھ 43ہزار سے زیادہ طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج21فروری سے شروع ہورہے ہیں جو 9مارچ تک جاری رہیں گے،امتحانات میں صوبے بھر سے ایک لاکھ 43ہزار سے زیادہ طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں 92927طلبا اور 50581طالبات شامل ہیں،،چیئرمین بلوچستان بورڈ نے بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے صوبے بھر میں 430امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 1290عملہ تعینات کیا گیا ہے،چیئرمین بلوچستان بورڈ نے بتایا کہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے