بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی نمائندے انکی خدمت کر کے اس اعتماد کا بدلہ جھکائیں گے،شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان سے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی نمائندے انکی خدمت کر کے اس اعتماد کا بدلہ جھکائیں گے۔یہ بات انہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل، سعید الحسن مندوخیل، وہاب اٹل سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتمادکا اظہار کیا ہے اور ہماری بات سچ ثابت ہوئی کہ عوام مسلم لیگ(ن) پر اعتمادکرتے ہیں اور عام انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے بھی ترقیاتی کام اور منصوبے شروع ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہوئے ہیں اب بھی جب پارٹی کی حکومت بنے گی صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے مینڈیٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کی بھاری ذمہ داری منتخب نمائندوں کے کندھوں پر آئی ہے جسے بخوبی طور پر ادا کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے