ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی نواب بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔
ڈیرہ بگٹی،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
