کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی آج نکالی جائے گی،جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور عوام الناس بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی، شعبہ اطلاعات، شعبہ انصار الاسلام کے ذمہ داران اور سوشل میڈیا کا اجلاس منعقد ہوئے۔جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم اور صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی ہدایت پر ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام آج 13اکتوبر بروز جمعہ ظہر تین بجے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی جناح روڈ سے نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں سے بھر نفرت کا اظہار ہوگا۔ ستر سال سے امریکی چھتری تلے اسرائیل کے مظالم پر تمام یورپ اور دنیا خاموش ہے اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا اپنے جائز حق لیے فلسطینیوں کی حالیہ کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کی کامیابی و قبلہ اول کی آزادی کیلیے دعاگو ہیں۔ فلسطین کی حمایت جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ ہے ایک ایک کارکن کی ہمدردیاں فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا تمام اسلامی ممالک کو اس نازک موقعہ پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے اور قبلہ اول کی آزادی وفلسطینی مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا بھر پور ساتھ دینا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں و اقوام متحدہ کو اسرائیل کی فلسطینیوں کیخلاف ایک عرصہ سے جاری ظلم کیخلاف نوٹس لینا چاہیے اور عرب اسلامی ممالک کیخلاف جاری سازشوں کو بند کرانا اورفلسطینی مسلمانوں کے حقوق غضب کرنے اور ان کے خلاف حملوں کو بندکرانے کے لیے اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا دنیا دیکھ لے امریکہ نے مسلم دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی جمعہ کو نکالی جائے گی، ترجمان جے یو آئی ضلع کوئٹہ

ٹیگز:
جے یو آئی
