حب (ڈیلی گرین گوادر) حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کو دل کی تکلیف ہونے پر کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو حب میں ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی بی 21نثار احمد لانگو کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران اچانک دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آر او کی طبعیت کی ناسازی کے بعد گنتی کا عمل روک دیا گیا ہے۔
حب، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کو دل کی تکلیف علاج کیلئے کراچی کے ہسپتال منتقل

ٹیگز:
ریٹرننگ آفیسر
