کیچ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے کہاہے کہ کیچ سے اغواء ہونے والے مزدوروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹیلی کام کمپنی کے ٹاور کی تنصیب پر کام کرنے والے 5افراد کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کردیاگیاہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت نے مغویوں کی بازیابی کے لیے لیویز کی ایک ٹیم روانہ کی ہے جس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔لیویز حکام کے مطابق ہوشاپ کے نواحی گاں ڈنڈار میں مسلح افراد نے پانچ افراد کو اس وقت اغوا کیا جب وہ ٹیلی کام کمپنی کے ایک نئے ٹاور کی تنصیب کے لیے وہاں کام کر رہے تھے۔لیویز حکام کے مطابق یہ افراد بغیر سکیورٹی کے اس علاقے میں کام کے لیے گئے تھے۔
اغواء ہونے والے مزدوروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر کیچ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کیچ
