پشین(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے باپ اور 2 بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشین کے علاقے لمڑان میں پیش آیا جہاں ایک ملزم نے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔بلوچستان پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مارلی۔پولیس کے مطابق ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہے، واقعہ بچوں کی لڑائی کے تنازع پر پیش آیا۔
پشین، فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

ٹیگز:
پشین
