بیلا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا

بیلا(ڈیلی گرین گوادر)بیلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔گزشتہ روزپولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران مقدمات نمبر 02/2024 و 03/2024 بجرم 379- 34 ت پ تھانہ بیلہ میں ملوث ملزمان 1. خیر محمد ولد ہزار خان 2. سکندر ولد دین محمد 3. محمد زاہد ولد نور محمد 4. دین محمد ولد خدا بخش اقوام مری سکنہ سانگھڑ سندھ حال نزد ماموں ہوٹل ساکران کو تھانہ گڈانی کے ایریا سیگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ مویشی دو بیل اور ایک گائے مالیتی420,000 روپے برآمد کیے اس کے علاوہ دونوں وارداتوں میں استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا ہے یو این اے موصولہ اطلاعات کے مطابق۔گرفتار ملزمان سے بیلہ پولیس تفتیش عمل میں لا رہی ہے۔جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے