عوام کی طاقت سے پارٹی مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی، فاطمہ خان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی رہنماء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ 8فروری مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگاعوام کی طاقت سے پارٹی مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی،خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو صحیح معنوں میں ایوانوں میں جاکر صوبے کے حقوق کیلئے آواز بلند کرسکیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بروری روڈ کوئٹہ،ریلوے کالونی میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فاطمہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی حقیقی نمائند ہ جماعت ہے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نوازشریف کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں مسلم لیگ(ن) کے ہر دورمیں عوام خوشحال اور پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنوائیں گے عوام ملک کی تعمیر و ترقی کرنیوالی جماعت کیساتھ ہیں،8فروری کو مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں،کاشتکاروں،نوجوانوں،طلبا ء کی زندگیوں میں ترقی و خوشحالی لانے کیلئے تاریخی انقلابی اقدامات کرکے ملک کے غریب محنت کش عوام کی خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین 8فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کاانتخاب کریں جو صحیح معنوں میں ایوانوں میں جاکر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلندکرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے