کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نو مئی کا واقعہ پاکستان کی تا ریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس کا مقصد ریاست وریاستی اداروں کو کمزور کرنا اور پاکستان کو تباہی اور بربادی کی دلدل میں دھکیلنا تھا۔یہ بات مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے پارٹی آفس میں ملک ظاہر کاکڑ نصیر اچکزئی وہاب اٹل خان حیدر اچکزئی کی قیادت میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ عوام کو ماضی سے عبرت حاصل کرتے ہوئے ملکی بقا اور قومی سلامتی کو مدنظر دکھتے ہوئے 8 فروری کو اپنا فیصلہ دینا ہوگاماضی میں ملک سے سیاسی ومعاشی کھلواڑ کرنے والوں کا اپنے ووٹ کے زریعے احتساب کرتے ہوئے ریاست بچانیوالے نواز شریف جیسے مخلص محب وطن قائد کے ریاست بچاو ترقیاتی وژن کو مکمل سپورٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔مسلم لیگ کی کامیابی ہی پرامن خوشحال بلوچستان اور مضبوط ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔
9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تا ریخ کا سیاہ ترین باب ہے،جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
