سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور کلمتی گوادر میں سپردخاک،نمازجنازےمیں سرداراخترمینگل کی شرکت

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر کے بزرگ شخصیت سابق صوبائی وزیر و سابق ضلعی ناظم بابائے گوادر میر عبدالغفور کلمتی سپردِخاک،نماز جنازہ میں نامور بلوچ قوم پرست رہنما بی این پی مینگل کے صدر سردار اختر جان مینگل ،سینیٹر آغا عمراحمدزئی،جے یوآئی کے رہنماء و پنجگور کم تربت کے قومی اسمبلی حلقہ کے امیدوار سردار ظفراللہ گچکی،سابق صوبائی وزیر خزانہ پی پی کے رہنماء میر ظہور احمد بلیدی،روحانی پیشواء سید عبدالکریم بلوچ،سابق مشیر شہزاد سردا صالح بھوتانی،قائد حق دو تحریک مولانا ھدایت الرحمن، چیرمین حق دو تحریک حسین واڈیلا، سینیٹر کہدہ بابر، سابق ایم پی اے خاران ثنا بلوچ، سابق صوبائی وزیر نیشنل پارٹی کے رہنماء امیدوار صوبائی اسمبلی لا لا رشید، نیشنل پارٹی کیچ کے رہنماء میر حمل بلوچ،بجار بلوچ ایریا منیجر عسکری بنک، سابق صوبائی نگراں وزیر میر نوید کلمتی، بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے رہنما یارجان میر محمد کریم ،سابق ایم این اے میر یعقوب بزنجو ،سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو، نیشنل پارٹی گوادر کے رہنما میر اشرف حسین ،حاجی عبد الباسط،جمیعت علمائے ف گوادر اور پی ڈی ایم گوادر کے صدر مولانا عبدالحمید انقلابی اورمیر طارق رند سمیت سرکاری افیسران اورمختلف طبقات کے لوگوں نےشرکت کی کلاچ،دشت،پسنی،تربت،جیونی،اورماڑه،گڈانی،حب چوکی،کراچی،پنجگور،خضدار،خاران،کوئٹہ اور همسایہ ملک ایران سے ہزاروں افراد نے شرکت کی. مرحوم کو ان کے آبائی شےکہیری قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کوہ باتیل کے دامن میں سپردِخاک کیا گیا۔فاتحہ خوانی میر غفورہاؤس میں جاری ہے سوئم فاتحہ بروزپیر ادا کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے