پاکستان مسلم لیگ(ن) ملکی کی سب سے بڑی پار لیمانی جماعت بن چکی ہے ، شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کے بغیر تعبیر نہیں ہوسکتا، پارٹی میں مسلسل الیکٹیبلزکی شمولیتوں سے ثابت ہو تاہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کا اعتماد مسلم لیگ(ن) حاصل کر چکی ہے،8فروری مسلم لیگ(ن) کی فتح کا دن ہوگا اور ہم عوام کی طاقت سے مرکز اور تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائیں گے۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، سابق صوبائی وزیر نور محمد دمڑ،میر دوستین خان ڈومکی نے منگل کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے چیف آف عبد اللہ نی ملک اسرار ترین نے 2013میں آزاد امید وار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی انکی شمولیت سے ثابت ہو تا ہے کہ ہرنائی میں مسلم لیگ (ن) فعال اور مضبو ط ہو رہی ہے ہمیں امید ہے کہ ملک اسرار ترین کی قیادت میں ہرنائی کے معتبرین بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی بھڑتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کو ایک گہراجھٹکا لگا ہے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کو ایک مر تبہ پھر مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لئے اپنی صلا حیتوں کو بروئے کا ر لائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملکی کی سب سے بڑی پار لیمانی جماعت بن چکی ہے 8فروری کو مسلم لیگ(ن) عوام کی طاقت سے مرکز اور تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے تمام سیا سی جماعتوں کو سر پرائز دیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق نگراں وفا قی وزیر سر فراد بگٹی نے اپنی مرضی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ہمیں کسی سے کوئی اعترض نہیں کہ وہ کس سیا سی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی میں صرف اور صرف معترین شمولیت کر رہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میں آئے روز الیکٹیبلز شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند مجبوریوں کی وجہ سے ساتھی اپنی جماعت چھوڑ کر چلے جا تے ہیں ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے لئے پارٹی قائدین کا مضبوط ہو نا لازمی ہے۔ اس موقع پر چیف آف عبد اللہ نی ملک اسرار ترین، حاجی سان گل ترین اور عبد الرؤف درانی نے بلو چستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں بھی نور محمد دمڑ کا ساتھ دیا تھا اور آنے والے انتخابات میں بھی نور محمد دمڑ کا سا تھ دیں گے، انشاء اللہ جلد ہی ہرنائی سے بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر یں گے، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے نصیر خان اچکزئی، ملک ظاہر خان کاکڑ اور عبد الوہاب اٹل بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے