فرید اللہ موسی زئی ٹریفک حادثے میں شہید

قلعہ سیف اللہ(ڈیلی گرین گوادر) فریداللہ موسی زئی ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے وہ حاجی عبد اللہ موسی زئی کے فرزند، شہباز خان کے بھائی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و میونسپل کمیٹی چیئرمین سید اکبر کاکڑ کے برادر نسبتی، پشتونخوا ایس او کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر رفیع اللہ پشتون کے بہنوئی تھے۔ دریں اثنا پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سینئر نائب صدر اللہ نور خان، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی نے فرید اللہ کی حادثاتی موت پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس مقام نصیب کریں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے