اقتدارکبھی بھی مسلم لیگ (ن) کی منزل نہیں عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے، فاطمہ خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی رہنما ء فاطمہ خان نے کہاہے کہ 8 فروری کا سورج نواز شریف کے شیروں کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور ملک و قوم کو درپیش مسائل سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے اس وقت قوم کی آخری امیدوں کا محور صرف اور صرف قائد میاں نواز شریف ہی ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والی خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ فاطمہ خان نے کہا کہ اقتدارکبھی بھی مسلم لیگ(ن) کی منزل نہیں عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے لوگوں کی بلاتفریق خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، جھوٹ فریب کی سیاست کا دور ختم ہوچکااس وقت مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ ان قوتوں سے ہے جنہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پرپہنچایا۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور ملک کومسائل سے نکالنے کاوقت آگیا ہے عوام باشعور ہیں کارکن الیکشن میں بھرپو ر انداز میں کامیابی کیلئے پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں انشاء اللہ 8فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوملکی ترقی کی سزا دینے والے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی پر شب مارنے کے مترادف ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر شب خون مارکر قائد میاں نوازشریف کو نکالنے والے کہتے تھے وہ ماضی کا حصہ بن گئے،نااہل ونالائق لاڈلے عمران نیازی کو لانے اور ان کے حواری کہتے تھے کہ مسلم لیگ(ن)کی سیاست بندگلی میں قائد میاں نوازشریف کی سیاست کا خاتمہ ہوچکاہے،اب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ(ن) پورے ملک کی حکمران جماعت بننے جا رہی ہے اور قائد عوام میاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنتا دیکھ رہے ہیں قائدعوام کی سیاست ختم کرنے والے ملک کی بربادی کا حساب دیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)2024ء کے انتخابات عوامی خدمت اور ترقی کی بنیاد پر لڑے گی،للہ تعالیٰ نے پاکستان کیلئے قائد عوام کو جو کام سونپا ہے وہ چوتھی بار وزیراعظم بن کر پورا کریں گے