بلوچستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،مبین خلجی کی اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت خوش آئند ہے،بی اے پی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں رہنے والوں کو پارٹی نے ایک پہچان اورعزت دی دی تھی،ہم نے بلو چستان عوامی پارٹی کے گلدستے کو بلو چستان کی ترقی کے لئے بنایا تھا،بلو چستان عوامی پارٹی کا وجود کبھی ختم نہیں ہوگا انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بلو چستان عوامی پارٹی کامیابی حاصل کرکے ثابت کرے گی کہ بلو چستان عوامی پارٹی بلو چستان کی حقیقی وارث ہے،پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہوکر بھی انتخابات سے ڈر رہی ہے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد مگسی،بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی اوربلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے جمعرات کو سابق صوبائی وزیر مبین خان خلجی کی اپنے ساتھیوں شفیق بھٹی، اخترقریشی، حنیف بھٹی،اقبال قریشی، سیف اللہ ناصری،اکرم خٹک، بابا سلطان، عمران، منیر خٹک، محمد نعمان اور المدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران کے ہمراہ بلو چستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کے موقع پر پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد مگسی اورجنرل سیکر ٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے حاجی اکبر کو بلو چستان عوامی پارٹی کا مرکزی نائب صدراورسابق صوبائی وزیر مبین خان خلجی کو بلو چستان عوامی پارٹی کاصوبائی جنرل سیکر ٹری منتخب کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا چیئرمین سینٹ ہوں چاروں صوبے کی نمائند گی اور تمام آکائیوں کا دفاع کیا ہے، ہم نے اپنی کار کرد گی کی بنیاد پر عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے باپ پارٹی کے 12 سینیٹرز نے سینٹ میں بلوچستان کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ چیئرمین سینٹ بننے سے بلو چستان محرومیاں ختم نہیں کی جاسکتیں لیکن پھر بھی بلو چستان عوام کی بھر پور انداز میں نمائند گی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پورے پاکستان کی بات کر تے ہیں ہر صوبے کے مسائل کو حل کر نے کے لئے آواز بلند کر تے آئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چمن دھر نے میں بیٹھے ساتھیوں نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور انکے مطالبات منظور کاکڑ نے ہاؤس کے سامنے رکھے جس پر نگراں وفا قی وزیر سر فراد بگٹی نے یقین دھانی کروائی ہے کہ وہ مسئلے کو حل کریں گے۔ نگراں حکومت کے پاس اتنے اختیارات موجود نہیں ہیں انہوں نے صرف اور صرف صاف شفاف الیکشن کروانا ہے۔ اس موقع پر بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد مگسی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں، سیا سی جماعت کا الیکشن سے ڈرنا ایک عجیب کیفیت ہے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن سے متعلق دائر کی گئی درخواست کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہوکر انتخابات سے ڈر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مبین خلجی کے ساتھ پہلے سے اچھا تعلقات رہے ہیں،بلو چستان عوامی پارٹی میں کوئی بڑا چھو ٹا نہیں ہم سب بھائی ہیں اور سب ایک ساتھ چلتے آئے ہیں آگے بھی ایک ہی ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 16ماہ کی حکومت میں جب موقع ملا تو ہم نے ساتھیوں کو موقع دیا تھا مبین خلجی کو پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے اور صوبائی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارک دیتا ہوں۔ بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں کہ پارٹی میں شمولیتوں کا نا رکنے والا سلسلہ چل پڑ رہا ہے،اب بھی بہت سے لوگ بلو چستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کے لئے رابطے کر رہے ہیں انشاء اللہ بلو چستان عوامی پارٹی صوبے بھر میں مزید فعال ہو گی۔انہوں نے کہاکہ آئینی عام انتخابات میں تاخیر پیدا کر نے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کی مذمت کرتاہوں امید ہے کہ وقت پر انتخابات ہوں گے اور جمہوری عمل شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کر نے والے سابق صوبائی وزیر مبین خان خلجی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،مبین خان خلجی کو ہر چیز کا احساس ہے ہم مبین خان خلجی کے شانہ بشانہ اور مبین خان خلجی ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی کا وجود کبھی ختم نہیں ہوگا انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بلو چستان عوامی پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے ساتھیوں نے پارٹی قائدین پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بی اے پی میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر انہیں پارٹی کی جانب سے ویلکم کرتا ہوں، بلو چستان عوامی پارٹی کے دور میں ایسے تر قیاتی کام ہوئے جو تاریخ میں کسی حکومت میں نہیں ہوئے، بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کر جو لوگ چلے گئے آج وہ پچھتا رہے ہونگے،بلوچستان عوامی پارٹی میں رہنے والوں کو پارٹی نے ایک پہچان دی تھی آج جو عزت ہمیں ملی ہے اپنی جماعت سے ملی ہے ہم نے بلو چستان عوامی پارٹی کے گلدستے کو بلو چستان کی ترقی کے لئے بنایا تھا، پارٹی قائدین پر فخر ہے کہ انکی بدولت آج بھی پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جا ری ہے آنے والے عام انتخابات میں حکومت بلو چستان عوامی پارٹی کی ہوگی اور یہ ثابت کریں گے کہ بلو چستان عوامی پارٹی بلو چستان کی حقیقی وارث ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہوا چلی تھی جس کی وجہ سے ہمارے ساتھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے لیکن مجھے معلوم ہے کہ آج وہ پچتا رہے ہوں گے، بی اے پی نے جس اندا ز میں وفا ق اور سینٹ میں بلو چستان کی جنگ لڑی وہ سب کے سامنے ہے تمام سیا سی جماعتوں کو دیکھا ئیں گے کہ بلو چستان عوامی پارٹی کا جوایک پودا لگایا تھا وہ آج ایک درخت بن چکا ہے اور اسکے سائے تلے عوام بیٹھ کر پھل کھا سکتی ہے کیو نکہ بلو چستان عوامی فکر و سوچ اور تر قی کا نام ہے۔ اس موقع پر پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نے والے سابق صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے چھوڑچکا ہوں لیکن آج بلوچستان عوامی پارٹی میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرتا ہوں،بلو چستان عوامی پارٹی نے کارکر دگی سب کے سامنے عیاں ہیں آئند ہ آنے والے عام انتخابات میں بلو چستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دوستوں کی مشاورت کے بعد جلدہی کوئٹہ میں بڑا جلسہ کرینگے جہاں مزید لوگ بی اے پی میں شمولیت کرینگے،آنے والے عام انتخابات میں بلوچستان میں ایک بار پھر بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے