نگران وفاقی وزیر مرتضٰی سولنگی 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ایئرپورٹ پر نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی کا استقبال کیا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے ملاقات کریں گے۔مرتضیٰ سولنگی پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان کے علاوہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، اے پی پی اور ڈی جی پی آر کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے