سندھ تقسیم ہوچکا صرف اعلان باقی ہے،خالد مقبول
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خلاد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ تقسیم ہوچکا اس کا صرف اعلان باقی ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ تقسیم ہوچکا صرف اعلان باقی ہے، ایم کیوایم یا کسی جماعت کا ایک اعتراض بھی الیکشن کمیشن نے نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اعتراضات کیے الیکشن کمیشن نے درست کردیے، پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کااعلان ہوگیا جس کے بعد حکومتیں آچکی تاہم سندھ میں نگراں حکومت کا انتظار ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو حکومت ہے وہ نگراں نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی نگراں ہے۔واضح رہے کہ خالد مقبول، فاروق ستار، جاوید حنیف اورعبدالحفیظ پر مشتمل ایم کی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔
اس پر ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس ملاقات میں کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھے گی۔