لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور میں لاری اڈا پر واقع ریسٹورنٹ میں پانی کی بوتلوں میں تیزاب نکل آیا۔پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ میں پانی سمجھ کر تیزاب پی جانے سے 2 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ فیملی سالگرہ منانےکیلئے ریسٹورنٹ آئی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچےکی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرا بچہ نارمل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاری اڈہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ریسٹورنٹ کے منیجرکو گرفتارکرلیا۔ایس ایس پی سٹی سرفرازورک کا کہنا تھاکہ تمام پہلوؤں کومدنظررکھتےہوئےتحقیقات جا ری ہیں۔
لاہور: ریسٹورنٹ میں پانی کی بوتلوں میں تیزاب کو پانی سمجھ کر پینے والے 2 بچے زخمی

ٹیگز:
ریسٹورنٹ
