چمن میں پولیو مہم سیکورٹی خدشات کے باعث دوبارہ ملتوی
چمن(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں پولیو مہم سیکورٹی خدشات کے باعث دوبارہ ملتوی کردی گئی گزشتہ روز دھرنے کے شرکا نے اپنے خطاب میں چمن کے عوام سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی تاکید کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات پر ضلع چمن میں 24 نومبر سے شروع ہونے والا پولیو مہم کو ملتوی کردیا واضح رہے کہ دھرنا کے شرکا کی جانب سے عوام کو پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو پلانے سے روکنے پر اکتوبر میں ہونے والے مہم بھی ملتوی کردیاگیا تھا دھرنے کے شرکا نے کہاہے کہ اگر حکومت ہمیں بھوک سے مارنے کی کوشش کررہاہے پھر ہمارے بچوں کی صحت کا انکو کیوں خیال آیا ہم خالی پیٹ بچوں کو پولیو نہیں پلا سکتے تاہم چمن میں ہونے والا پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔